صبح کے وقت دھند کا سلسلہ جاری

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

سرگودھا۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)سرگودھا میں گزشتہ تین روز سے شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ بدھ کے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں دھند کی وجہ سے سورج آنکھیں نہ کھول سکا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا٬ حد نظر کم ہونے سے ٹریفک کے حادثات میں اضافہ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ڈرائیور حضرات سے کہا ہے کہ وہ رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں جبکہ گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹر اور لائٹ کے علاوہ‘ اشاروں اور فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے۔ محکمہ موسمیات نے آنیوالے دنوں میں مزید دھند کی پیشگوئی کی ہے۔