سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کا معاملہ ٬ چیئرمین سمیت دیگر افسران کو نوٹسز جاری

سندھ پبلک سروس کمیشن میں افسران نے اپنے بچوں بھانجوں اور بھتیجیوں کو انٹرویوں میں پاس کر کے بھرتی کیا٬ درخواست گزار

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کے معاملے پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر افسران کو 14 نومبر تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں اپیل کنندہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں افسران نے اپنے بچوں بھانجوں اور بھتیجیوں کو انٹرویوں میں پاس کر کے بھرتی کیا ہے ٬ لہذا انٹرویو دوبارہ کئے جائیں اور میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو بھرتی کیا جائے جبکہ بھرتیوں میں اقلیتوں خواتین اور معذوروں کا کوٹہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے چئیرمین سمیت دیگر کو 14 نومبر تک کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :