Live Updates

ہمیشہ کسی تحریک میں لیڈر آگے ہوتے ہیں اور کارکن پیچھے لیکن عمران خان نے عوام کو مایوس کیا٬خورشید شاہ

1600 سے زائد عوام لاٹھیاں کھاتی رہی مگر لیڈر بیڈ پر اندر سورہا تھا‘ خان صاحب نے ہمیشہ ایسا فیصلہ کیا جس سے نواز شریف مضبوط ہوئے‘ پرویز ختک وفاقی حکومت کے خلاف آرہا تھا‘ خٹک صاحب کہہ رہے تھے ہم پر مقبوضہ کشمیر سے زیادہ ظلم ہورہا ہے٬ انہوں نے یہ پیغام کس کو دیا ہے‘ حکومت ہمارے چار مطالبات مان لے بحران سے نکل آئے گی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ کسی بھی تحریک میں لیڈر آگے ہوتے ہیں اور کارکن پیچھے ہوتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کو مایوس کیا‘ 1600 سے زائد عوام لاٹھیاں کھاتی رہی مگر لیڈر بیڈ پر اندر سورہا تھا‘ خان صاحب نے ہمیشہ ایسا فیصلہ کیا جس سے نواز شریف مضبوط ہوئے‘ پرویز ختک وفاقی حکومت کے خلاف آرہا تھا‘ خٹک صاحب کہہ رہے تھے ہم پر مقبوضہ کشمیر سے زیادہ ظلم ہورہا ہے٬ انہوں نے یہ پیغام کس کو دیا ہے‘ حکومت ہمارے چار مطالبات مان لے بحران سے نکل آئے گی۔

بدھ کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ایسا ایکشن لیا جس سے نواز شریف مضبوط ہوئے عمران خان کے فیصلے سے سیاسی کارکن مایوس ہوئے ہیں کیونکہ سیاست میں مایوسی خطرناک ہوتی ہے خان صاحب کے اپنے سیاسی کارکن باہر نہیں نکلے اور عمران خان خود بھی بنی گالہ سے نیچے نہیں آئے کارکنوں نے دیکھا وہ مار کھا رہے ہیں اور ان کا لیڈر بنی گالہ میں سورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے عمران کو وہ مدد نہیں ملی جس کی توقع کی جارہی تھی ہمیشہ کسی بھی تحریک میں لیڈر آگے ہوتے ہیں اور ورکرز پیچھے ہوتے ہیں بنی گالہ کے نیچے 1600لوگ لاٹھیاں کھا رہے تھے لیڈر باہر نہیں نکل رہا تھا۔ حکومت ہمارے لیڈر کے چار نکات تسیم کرے ‘ سی پیک کا مغربی روٹ پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مستقل وزیر خارجہ لانا چاہئے ہم نے پارلیمنٹ میں ٹی او آر پر بل پیش کیا حکومت کو مشترکہ اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرنے چاہئیں۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ وفاقی حکومت کے خلاف آرہا تھا اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کے ورکر دھرنوں سے تھک کر ہار گئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز خٹک کہہ رہے تھے ہم پر مقبوضہ کشمیر سے زیادہ ظلم ہورہا ہے اس طرح کا پیغام انہوں نے کس کو دیا ہے تحریک انصاف کی ناکامی پاکستان کے سیاسی کارکن کی ناکامی ہے حکومت ابھی بحران سے نکل رہی حکومت بحران سے تب نکلے گی جب ہمارے چار مطالبات مانے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات