سانحہ گڈانی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم ٬وزیردفاعی پیداوارسربراہ ہونگے

بدھ 2 نومبر 2016 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ گڈانی کی تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گڈانی شپ یارڈ کا سانحہ افسوسناک ہے۔ بدھ کو وزیراعظم نے گڈانی سانحہ کی وجوہات جاننے کے لئے فوری تحقیقات کے لئے کمیٹی کی تشکیل کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہونگے۔ سیکرٹری کابینہ‘ دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہونگے سیکرٹری جہاز رانی و بندر گاہ بھی گڈانی سانحہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے گڈانی سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ افسوسناک ہے۔