ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ

پی ایچ اے کمپلیکس کے لانز پر گرین بیلٹ کی دیکھ بھال کیلئے سوشل ویلفیئر کو سپورٹ کرے گا

بدھ 2 نومبر 2016 14:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے میا ں شکیل احمد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محترمہ ناہید گل بلوچ کے ہمراہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹائون شپ لاہور کا دورہ کیا٬ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور کمپلیکس میں موجود اداروں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں موجود اداروںمیں رہائش پذیر افراد اور بچوں سے ملاقات کی اورمحکمہ کی جانب سے ان افراد کو دی جانے والی خدمات کو سراہا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ معاشرے کے نادار طبقات کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور پی ایچ اے ان اداروں کے لانز اور خصوصاً پاک مکتب سکول میں بچوں کے جھولوں کے حوالے سے خصوصی تعاون کریگا۔ اس پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر وحید اختر انصاری نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا شکریہ ادا کیا۔