امن وامان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں٬ میرغلام دستگیربادینی

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)رکن صوبائی اسمبلی میرغلام دستگیربادینی نے کہا ہے کہ عوام کے بلا امتیاز مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں ٬اقتدار اور کرسی ان کی منزل نہیں ہے بلکہ علاقے کی ترقی اور عوامی مفادات زیادہ عزیز ہیں ۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا یہ وژن ہے کہ عوام کے تمام بنیادی مسائل حل ہوںاوران کی فلاح وبہبود کے لئے دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کا معیار زندگی بلند بنانے کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے٬نوشکی کو ماڈل سٹی بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جائے گا٬ عوام تک بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

میرغلام دستگیربادینی نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو فائدہ پہنچے گاعلاقے میں ترقی کا عمل جاری ہے مختلف شعبوںمیں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایا گیا ہے اور یہ سلسلہ بلا امتیاز جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان اور عوام کے جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔