سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس کل جمعرات کو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد دائود خان اچکزئی ایڈووکیٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این ٹی ایس اور دیگر ٹیسٹنگ ایجنسیز کے ذریعے بھرتی کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ بھرتی کے طریقہ کار فاٹا اور گلگت بلتستان کے کوٹہ کے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ آغاز حقوق بلوچستان کوٹہ کے تحت 171 پوسٹوں پر تقرری کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :