جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد میں 8 کروڑ 8 لاکھ روپے مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے تقسیم کئے گئے ہیں٬ فاٹا آر آر یو

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد میں 8 کروڑ 8 لاکھ روپے مکانات کی دوبارہ تعمیر کے لئے معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ فاٹا آر آر یو کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے فاٹا کے مختلف علاقوں میں گھروں کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک جنوبی وزیرستان کے 72 مکانات کو مکمل تباہ جبکہ جزوی طور پر 325 مکانات کو سروے میں کلیئر کیا گیا ہے جن کے مالکان کو 8 کروڑ 8 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان٬ اورکزئی ایجنسی اور قرم ایجنسی سمیت تمام علاقوں میں سروے ٹیمیں مکانات کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے۔ سروے کے دوران مرحلہ وار بے گھر افراد کو مکانات کا معاوضہ ادا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :