محمود الرشید کا سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان سے ٹیلیفونک رابطہ ٬رہنمائوں ٬ ایم پی اے اور کارکنوں کی فوری رہائی پر گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کا سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان سے ٹیلیفونک رابطہ ٬ تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں ٬ ایم پی اے اور کارکنوں کی فوری رہائی پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کو ٹیلیفون کیا اور تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں ٬ ایم پی اے اور کارکنوں کو فوری رہائی پر گفتگو کی ۔ جس پر سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلمان نے میاں محمود الرشید کو کارکنوں کی رہائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی رہائی کے لئے تمام دستاویزمکمل ہو چکے ہیں۔