ایف بی آر نے ائیر لائنز ہاسنگ سوسائٹی کے بنک اکائونٹس منجمد کر کے 29لاکھ 38ہزار روپے کی ریکوری کرلی

ائیرلائنز ہاسنگ سوسائٹی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں سال 2011 ء سے 4کروڑ 67 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے‘ ایف بی آر

بدھ 2 نومبر 2016 14:13

لاہور ( این این آئی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 4 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کی نادہندہ ائیر لائنز ہاسنگ سوسائٹی کے بنک اکائونٹس منجمد کر کے 29 لاکھ 38 ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے کینال پارک گلبرگ ٹو میں واقع ائیرلائنز ہاسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے بنک اکائونٹس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر منجمد کردیئے ۔

ائیرلائنز ہاسنگ سوسائٹی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں سال 2011 ء سے 4کروڑ 67 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے کمشنران لینڈ ریونیو محمود حسین جعفری کی ہدایت پر حبیب میٹرو پولیٹن مین بلیوارڈ برانچ میں ائیرلائنز ہاسنگ سوسائٹی کے اکائونٹ سی29 لاکھ 38 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو علی احسن وڑائچ٬ انسپکٹر سید وقاص احمد٬ ظہور الٰہی اور انسپکٹر ضیا الدین قریشی شامل تھے۔ایف بی آر نے ائیر لائنز ہاسنگ سوسائٹی کے مزید اکائونٹس کا سراغ لگانے کیلئے بنکوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :