احتجاج کاحق ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے ٬ْامریکہ

بدھ 2 نومبر 2016 14:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ احتجاج کاحق ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کریگی ٬ْ ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سے آگاہ ہیں٬ اظہاررائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں٬ پرامن احتجاج کا حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے٬ قانون کی حکمرانی کیلئے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :