ْتحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ْ عبد القادربلوچ

حکومت نے اپنی رٹ بحالی کے لئے اقدامات کئے ٬ْ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الاؤ لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ْ انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی وزیرجنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ حکومت نے اپنی رٹ بحالی کے لئے اقدامات کئے ٬ْ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الاؤ لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ْ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ خون خرابہ ہو ۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فورسز کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے علاوہ کوئی اسلحہ نہیں دیا گیا تھا ٬ تحریک نے پچھلی دفعہ بھی کہا کہ ہم تشدد کرنے نہیں آئے لیکن پھر بھی ہوا ٬ اس دفعہ بھی یہی کہہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتنی مجبور نہیں ہوتی کہ کوئی بھی اٹھے اور کہے کہ حکومت چھوڑ دو٬حکومت نے تمام حالات کو جمہوری طریقے سے ہینڈل کیا ٬اگر کوئی اکا دکا ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے تو وہ حکومت کی پالیسی نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس دھرنا ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا تھا ٬ حکومت نے اپنی رٹ بحالی کے لئے اقدامات کئے ٬ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الاؤ لشکر لیکر وفاق پر حملہ آور ہونے آرہے تھے ٬ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ خون خرابہ ہو ٬مگر ہم نے جمہوری طریقے سے سارے معاملے کو وزیر اعظم کی ہدائت پر سیکیورٹی فورسز کو مکمل غیر مسلح کیا گیا اور صرف آنسو گیس کے شیل ہی فراہم کئے گئے تھے ٬حکومت نے اپنی رٹ کی بحالی کے لئے اقدامات کئے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک وزیر اعلیٰ ہیں ٬کیا انہیں دوسرے صوبے میں لشکر لے کر آنے کی ضرورت ہوتی ہی وہ باقاعدہ سرکاری طور پر آنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں پروٹول دیں گے ٬لیکن اعلان کر کے اور لشکر کشی کرکے آنے میں فرق ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :