Live Updates

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک روک دی

میرے موکلین کیخلاف پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے٬ ریفرنس کو مسترد کیا جائے ٬ْجہانگیر ترین اور عمران خان کے وکیل کی استدعا بال ہماری کورٹ میں آگئی ہے٬ فیصلہ ہمیں کرنا ہے٬ عمران خان اور جہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے ٬ْچیف الیکشن کمشنر عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پرخارج ٬ْ سپیکر کے ریفرنس پر عمران خان سے جوب طلب کیپٹن صفدر اور لیاقت تراکئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ ٬ْ16نومبر تک سماعت ملتوی کردی گئی

بدھ 2 نومبر 2016 14:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک روک دی ہے بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف٬ ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر٬ عمران خان٬ جہانگیر ترین اور لیاقت تراکئی کی نااہلی سے متعلق مختلف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے ریفرنسوں کی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلین کے خلاف پٹیشنر خود پیش نہیں ہوئے٬ اس لئے ریفرنس کو مسترد کیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ بال ہماری کورٹ میں آگئی ہے٬ فیصلہ ہمیں کرنا ہے٬ عمران خان اور جہانگیر ترین کی حاضری ضروری ہے٬ دونوں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں٬ کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پرخارج کردیں ٬ْ اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنسز پر 16 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے 4 ریفرنسوں کی سماعت پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ یہی کیس سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے کیوں نہ عدالت کے فیصلے تک سماعت روکی جائے جس پر وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے سماعت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے کیسز میں سپریم کورٹ میں سماعت کے باعث ہائی کورٹ بھی سماعت روک چکی ہے٬ پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ہم سپریم کورٹ میں فریق نہیں٬ عدالت نے الیکشن کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا ٬ْالیکشن کمیشن اللہ اور عوام کے سوا کسی کے ماتحت نہیں ہے٬ وہی اہلیت کا فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔

حامد خان نے بھی لطیف کھوسہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے باوجود الیکشن کمیشن سماعت کا اختیار رکھتا ہے٬ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی روکنے کا حکم نہیں دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ لوگ پارٹیز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم معاملے میں٬ ہمارے فیصلے تو ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے جاتے ہیں٬ ایک مثال تو سول جج کی بھی ہے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے فیصلے تک روک دی۔دوسری جانب الیکسن کمیشن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور عوامی جمہوری اتحاد کے لیاقت تراکئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بعد ازاں سماعت 16نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات