حج 2016ء کے دوران وفات پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو فی کس پانچ لاکھ روپے ادا کریں گے٬ وزارت مذہبی امور

بدھ 2 نومبر 2016 13:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزارت مذہبی امور حجاز مقدس میں حج 2016ء کے دوران وفات پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو فی کس پانچ لاکھ روپے کے حساب سے زر تلافی ادا کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاز مقدس میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی درست تعداد معلوم کرنے کے لئے ڈائریکٹر جنرل حج مکہ سے تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام حاجیوں کے پاسپورٹ اپنے اپنے مکاتب میں جمع ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو لوگ وطن واپس آنے کے لئے ایئر پورٹ پہنچتے ہیں ان کو ان کے پاسپورٹ ایئر پورٹس پر دے دیئے جاتے ہیں جبکہ حج آپریشن کے بعد باقی بچ جانے والے تمام پاسپورٹ مکاتب کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل حج کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں جنہیں وہ وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کے ساتھ ہر حاجی سے زر تلافی کے حوالے سے تین سے چار سو روپے اضافی جمع کئے جاتے ہیں۔ اس رقم میں سے زر تلافی کی رقم ورثاء کو ادا کی جاتی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حجاز مقدس میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کے حقیقی ورثاء کا تعین کر کے رقم انہیں دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :