Live Updates

عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے٬انہیں یو ٹرن لیتے ہوئے شرمندگی بھی نہیں ہوتی٬ بیرسٹر ظفر الله٬انوشہ رحمان خان

بدھ 2 نومبر 2016 13:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفر الله اور انوشہ رحمان خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے٬ انہیں یو ٹرن لیتے ہوئے شرمندگی بھی نہیں ہوتی٬ قوم کے ساتھ جھوٹ بولنے کے ماہر عمران خان ہیں٬ ہم نے کمیشن کے سامنے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے٬ اگر اس کو یہاں جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہیں تو وہ بھی ہمیں قبول ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر الله خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے ہم نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ چونکہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے٬ اس لئے اگر اس کی یہاں پر سماعت جاری رکھنی ہے یا سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا ہے٬ دونوں صورتوں میں ہمیں قبول ہے جس کا حساب صاف ہو٬ اس کو کوئی خوف نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوگا ملک و قوم کے لئے ہی ہوگا تاہم ہمیں ایک پریشانی سمجھ میں نہیں آتی کہ عمران خان کبھی رائیونڈ میں احتجاج کرتے ہیں تو کبھی لاہور ہائی کورٹ چلے جاتے ہیں۔ کبھی اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی سپریم کورٹ چلے جاتے ہیں۔ عمران خان مہذب طریقے سے اداروں پر اعتماد کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔

انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان جس قدر جھوٹ بولتے ہیں اس پر حیرت ہوتی ہے٬ کورٹ کے سامنے ان کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مریم صفدر کے خلاف ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ وہ بتائیں کہ ان کے پاس ثبوت کہاں ہے٬ انہیں یو ٹرن لیتے ہوئے شرمندگی تک نہیں ہوتی۔ وہ قوم کے ساتھ جھوٹ بولنے کے ماہر بن گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :