اسلام آباد میں جی الیون سگنل پر ریس لگاتی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 19 طالبات اور ڈرائیور زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 2 نومبر 2016 13:44

اسلام آباد میں جی الیون سگنل پر ریس لگاتی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم نومبر۔2016ء) اسلام آباد میں جی الیون سگنل پر ریس لگاتی یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 19 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔بس طالبات کو لے کر یونیورسٹی جارہی تھی ، ڈارئیور نے یونیورسٹی کی دوسری بس کے ساتھ ریس لگا دی۔ بس گرین بیلٹ سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی۔

حادثہ ڈھوک کشمیریاں جی الیون سگنل پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کس طرح گرین بیلٹ کو توڑتی ہوئی حادثے کا شکار ہوئی ، تیز رفتار بس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو بھی کچلا ، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا ، حادثے میں زخمی ہونیوالی 19 طالبات اور ڈرائیور کو سیف سٹی کی گاڑیوں نے ہسپتال پہنچایا ، حادثے کا شکار بس بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تھی۔

دوسری جانب کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب نجی یونیورسٹی کی بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور دس طلبہ وطالبات زخمی ہو گئیں۔ ہمدرد یونیورسٹی کی بس شہر سے طلبہ و طالبات کو لیکر جارہی تھی کہ نادرن بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔