پشاور یونیورسٹی کانووکیشن ، طالبعلم نے گورنر کے پی کے سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 13:36

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پشاور یونیورسٹی میں کانووکیشن کی تقریب منعقد ہو رہی تھی کہ طالبعلم نے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طالبعلم کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ ہے اور کرپٹ حکومت کے گورنر سے ہرگز ڈگری قبول نہیں ہے۔ جس پر طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس تمام تر صورتحال پر گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو حق رائے دہی حاصل ہے۔ طالبعلم نے اپنا موقف پیش کیا، طالبعلم کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :