پرانے فلمی گانوں کو فروغ دینا چاہیے ٬گلوکار تنویر آفریدی

بدھ 2 نومبر 2016 13:38

پرانے فلمی گانوں کو فروغ دینا چاہیے ٬گلوکار تنویر آفریدی
لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) گلوکار تنویر آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنے پرانے فلمی گانوں اور اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی کے نامور گلوکاروں میں احمد رشدی مرحوم ٬مسعود رانا٬ مہدی حسن ٬سلیم رضا ٬نور جہاں ٬مالا٬ نسیم بیگم٬ اخلاق احمد سمیت دیگر گلوکار لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں٬ان فنکاروں نے فلمی گانوں کو لازوال حیثیت دی٬اسی طرح ہمارے موسیقار نثار بزمی٬ خورشید انور٬ ماسٹر عنایت حسین مرحوم٬ ایم اشرف مرحوم اور وزیر افضل جیسے اساتذہ نے فلمی میوزک کو عروج پر پہنچایا۔

موجودہ دور میں زیادہ تر گانے غیر معیاری ہیں جس کا نقصان ہماری فلمی موسیقی کو ہو رہا ہے ۔اس صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تنویر آفریدی نے مزید کہا کہ ہمارے نئے گلوکاروں کو میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنی چاہیئے۔