نیپرا نے جرمانے کے خلاف کے الیکٹرک کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست مستردکردی٬ایک کروڑ جرمانے کا فیصلہ برقرار

بدھ 2 نومبر 2016 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) نیپرا نے جرمانے کے خلاف کے الیکٹرک کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کو مستردکرتے ہوئے ایک کروڑ جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نیپراکے مطابق کے الیکٹرک کو جرمانہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی اور پوری صلاحیت سے پاور پلانٹس نہ چلانے پر عائد کیا گیا ہے۔ پچاس لاکھ روپے جرمانہ بجلی کی فراہمی میں تعطل جبکہ پچاس لاکھ استعداد کار کے مطابق پلانٹس نہ چلانے پرعائدکیا گیا۔نیپرانے کہاکہ کے الیکٹرک نظر ثانی درخواست میں بھی ٹھوس دلائل پیش نہ کر سکی جس کی وجہ سے فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :