سندھ ہائی کورٹ٬ہائپاٹائٹس پروگرام میں 425 ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت٬عدالت نے آئندہ سماعت پر فہرستیں طلب کرلیں

بدھ 2 نومبر 2016 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں بدھ کوہائپاٹائٹس پروگرام میں 425 ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں محکمہ صحت سندھ کے افسران بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مستقل نہ کیئے جانے والے ملازمین کی فہرست طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ہائپاٹائٹس سے بچائو پروگرام میں 425 ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزار نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے 425 ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن محکمہ صحت صرف چند ملازمین کو مستقل کر رہا ہے عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا جس پر عدالت میں محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری نے موقف پیش کیا کہ 2013 سے قبل عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا ہے جس پر درخواست گزار نے کہاکہ محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ابھی بھی سیکڑوں ملازم مستقل نہیں کئے گئے ہیں جبکہ حکومت نے 450 ملازمین کی تنخواہیں بھی روک رکھی ہیں عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد آئندہ سماعت پر وکیل صفائی سے مستقل نہ کئے جانے والے ملازمین کی فہرست طلب کرتے ہوئے سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :