نیپرا نے بجلی کی قیمتوں مین 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کر دی ٬ْ اطلاق ستمبر کے بلوں میں ہو گا

بدھ 2 نومبر 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کر دی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے 70پیسے کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ٬ْنوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ستمبر کیلئے سستی کی گئی تاہم کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ٬ْ کمی کا ریلیف صارفین کو آئندہ بلوں میں دیا جائیگا ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین پر نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :