گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

بدھ 2 نومبر 2016 13:32

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ٬ْ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے قریب بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے ٬ْ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 24 افراد بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا اور دیگر زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کیا گیا۔دوسری جانب گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ابھی بھی امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بدھ کوبھی دن بھر جاری رہا ٬ْ جہاز میں لگی آگ بجھانے کی بھی بھرپورکوششیں جاری رہیں تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائربریگیڈ حکام کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینکر میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جہاز توڑنے میں مصروف تھے٬ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی٬ دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی٬ جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :