فوجی اہلکار کی رہائی اورواپسی کیلئے مودی سرکار پاکستان سے رابطہ کرے گی

بدھ 2 نومبر 2016 13:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) فوجی اہلکار کیلئے مودی سرکار پاکستان سے رابطہ کرے گی٬بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ مودی سرکار بھارتی فوجی کی رہائی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی چندو بابو لال 29ستمبر کو غلطی سے کنٹرول لائن پار کرگیا تھا جسے پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا۔پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوجی کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا تھا٬ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی واقعے کا انہیں علم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :