کولمبیا٬ ہائی وے پر مٹی کا تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک٬سڑک بند

16افرادلاپتہ٬ تلاش جاری٬ تودہ گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے٬حکام

بدھ 2 نومبر 2016 13:29

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ایک ہائی وے پر مٹی کا تودہ گرنے سے نو افراد ہلاک ٬ جبکہ 16 لاپتہ ہو گے ور سڑک بند ہو گئی ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے مٹی تلے دبے نو افراد کی لاشیں نکال لیں٬ جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تودہ گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث کولمبیا کے پہاڑی علاقے میڈلن کو دارالحکومت بوگوٹا سے ملانے والی ہائی وے پر مٹی اور پتھر گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 16 لاپتہ اور سڑک بند ہو گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر مٹی تلے دبی نو لاشیں نکال لی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ تودہ گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے مٹی سے ہائی وے کی چار لینز بند ہو گئی ہیں اور اسے ہٹانے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :