تحفظ حرمین اور آل سعود کا کردار کے عنوان سے سیمینار 6 نومبرکو ہوگا

پروفیسرساجد میر٬ لیاقت بلوچ٬ پیر محفوظ مشہدی٬پیر مسعود چشتی اور دیگر خطاب کرینگے

بدھ 2 نومبر 2016 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)تحریک دفاع آل سعود پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ حرمین اور آل سعود کا کردا رکے عنوان سے سیمینار 6 نومبر دوپہر 2بجے دن لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کریں گے۔جبکہ مہمان خصوصی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسرسینیٹر ساجد میرہوں گے۔

(جاری ہے)

مقررین میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ٬ جمعیت علمااسلام کے رہنما مولانا محمدامجد خان٬ جے یو پی نورانی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ ن کے ایم پی ا ے پیر سید محمد محفوظ مشہدی٬ مولانا محمد خان لغاری٬مولانا زاہد محمود قاسمی٬ محمود عباس٬ سینیر اینکر پرسن صحافی مجیب الرحمان شامی٬ لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر پیر مسعود چشتی٬ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ارشد جہانگیر جوجہ اور دیگر مذہبی سیاسی اور سماجی رہنما خطاب کریںگے۔