بھارتی وزیراعظم مودی کی راکھی ساونت سے ’’چوری چوری‘‘ ملاقاتوں کا پردہ چاک ہوگیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:24

بھارتی وزیراعظم مودی کی راکھی ساونت سے ’’چوری چوری‘‘ ملاقاتوں کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کی راکھی ساونت سے ’’چوری چوری‘‘ ملاقاتوں کا پردہ چاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی حرکات کی وجہ سے عمومی طورپر خبروں میں رہتے ہیں ٬ چاہے وہ چین کا دورہ ہو یا فیس بک کے بانی سے ملاقات٬ حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنے فارم ہاوس پر پائے گئے ہیں اور دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔

جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے ۔ جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طورپر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ پہلے راکھی ساونت اپنے لباس کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی تھی جس پر مودی کی تصویر آیزاں تھی۔