اسلام آباد سے دوحہ منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام

طیارے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد

بدھ 2 نومبر 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے دوحہ جانے والے طیارے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس سمیت دیگر اداروں نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے جہاز کی تلاشی لی جہاں سے ہیروئن برآمد ہوئی ٬ ہیروئن کے پیکٹ جہاز میں چھپائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں مشکوک پیکٹ کی اطلاع ٹریفک اسسٹنٹ حارث نے دی تھی جس کے بعد اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے اہلکار حرکت میں آئے اور طیارے کی تلاشی لی گئی جہاں سے ہیروئن کے پیکٹ ملے ہیں ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیروئن کی مالیت لاکھوں میں ہے تاہم اس حوالے سے ایئر لائن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پرواز کو روک کر مزید کارروائی جاری ہے ۔