زاد کشمیر کے معروف فٹبالر جمشید خان آبائی گاوں میں سپرد خاک

بدھ 2 نومبر 2016 13:24

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)آزاد کشمیر کے معروف فٹبالر جمشید خان کو آبائی گاوں پوٹھی مکوالاںمیںسپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں پوٹھی مکوالاںمیں ادا کی گئی جس میں سابق صدر آزاد کشمیر یعقوب خان چیر مین جے کے ایل ایف صغیر خان سمیت مختلف مکاتب فکر نے شرکت کی ان کے سوگ میں صابر شہید سٹڈیم راولاکوٹ میں جاری غازیء ملت فٹبال ٹورنامنٹ ایک روز کے لئے موخرکر دیا گیا جمشید خان جے کے پی این پی کے چیرمین ولید بابر ایڈووکیٹ کے بہنوئی تھے جمشید خان ینگ کشمیر کلب میں بطور فل بیک کھیلتے رہے ان دنوں محکمہ جنگلات میں بطور رینج آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے چند سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے تاہم علاج کے بعد نارمل زندگی گزار رہے تھے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی سابق وزیر فرزانہ یعقوب جماعت اسلامی کے سابق امیر اعجاز افضل مسلم لیگ کے ضلعی صدر اعجاز یوسف لبریشن فرنٹ کے سابق ضلع صدرعبدالحمیدخان مسلم کانفرنس کے ضلع صدر اظہر نذر نے سوگواران سے تعزیت کی ہی