سپیکر کے ریفرنسز کا معاملہ٬ عمران خان٬ جہانگیر ترین سے 16نومبر تک جواب طلب

اب بال کمیشن کے کورٹ میں ہے ٬اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے٬چیف الیکشن کمشنرسرداررضا

بدھ 2 نومبر 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں کو نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے دائر الگ الگ ریفرنسز کی سماعت کی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز کے معاملے پر سماعت کے بعد دونوں رہنمائوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی موجودگی ضروری ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اس موقع پر کہا کہ اب بال کمیشن کے کورٹ میں ہے اور اس نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیلئے علیحدہ علیحدہ ریفرنسز طلال چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی طرف سے دائر کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :