ارجن کپور رات گئے ملائکہ اروڑا کی بلڈنگ سے نکلتے ہوئے ’پکڑے ‘گئی:بھارتی میڈیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:19

ارجن کپور رات گئے ملائکہ اروڑا کی بلڈنگ سے نکلتے ہوئے ’پکڑے ‘گئی:بھارتی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) بالی ووڈ کے کے اداکار اور اداکاروں کے درمیان معاشقے کی خبریں تو آتی رہی رہتی ہیں لیکن اب معروف بھارتی اداکار ارجن کپور رات گئے بھارتی اداکارہ ملائکہ ارورا کی بلڈنگ سے نکلتے ہوئے ’پکڑے‘ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور گزشتہ رات تقریبا ڈیڑھ بجے ملائکہ اروا کے گھر سے نکلتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ارجن کپور رات کے تقریبا 10بجے کے قریب اداکارہ کی بلڈنگ میں داخل ہوئے اور ساڑھے تین گھنٹے رکنے کے بعد ایک بج کر 30منٹ پر باہر آئے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ارجن کپور کو بھارتی اداکارہ کی بلڈنگ ’توسینی ہائٹس‘کے باہر رات گئے دیکھا گیا تھا تاہم اس وقت ارجن کپور کی ٹیم کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی تھی۔ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملائکہ ارورا اپنے بیٹے ارحان کے ساتھ توسینی ہائٹس میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :