Live Updates

عمران خان جھو ٹ بولنے کے ماہر٬ ابھی تک وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے٬انوشہ رحمان

بدھ 2 نومبر 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر کوئی جھوٹ بولنے کا ماہر ہے تو وہ عمران خان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما انوشہ ر حمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ کی انتہا کردی ہے عمران خان ڈھٹائی سے عوام سے جھوٹ بولتے ہیں اگر کوئی پاکستان میں جھوٹ بولنے کا ماہر ہے تو وہ عمران خان ہے عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں لیکن ابھی تک وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں عمران خان نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیاہے کیونکہ آپ عوام کو دھوکہ دیتے ہیں اس موقع پر بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ مخالفین پروپیگنڈ کرتے رہیں گے آئندہ عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں ہی ہونگے ( ر ا ش د )

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :