بیرون ملک ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عمدہ میوزک پرفارمنسزسے پاکستان کا نام روشن کروں‘ معروف گلوکار جاوید بشیر

بدھ 2 نومبر 2016 13:13

بیرون ملک ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عمدہ میوزک پرفارمنسزسے پاکستان کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) معروف گلوکار جاوید بشیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ عمدہ میوزک پرفارمنسزسے پاکستان کا نام روشن کروں‘ برطانیہ اور یورپ کے دورے پر میرے پروگرام انتہائی کامیاب رہے ہیں ٬وہاں پر میں نے مغربی اور مشرقی سازوں کے سنگم سے بنائے گئے گیت پیش کیے جسے شائقین نے بے حد سراہا ہے ٬میں نے یورپ کے دورے میں برطانیہ کے شہر لندن ٬فرانس کے شہر پیرس ٬فرینکفرٹ٬برسلز اور دیگر یورپی ممالک میں مختلف پروگراموں میں جا کر پرفارم کیا ہے اور خوب داد حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید بشیر نے کہا کہ ٬انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے یہاں میوزک کنسرٹس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ٬ اسی لیے بیرون ممالک میں ہونے والے میوزک پروگراموں میں جب بھی مجھے مدعو کیا جاتا ہے تو میں پوری دنیا میں جا کر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کے سبزہلالی پرچم کو ہمیشہ بلند رکھتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :