گلو کار خیال محمد کو افغان حکومت کاسب سے بڑا سرکا ری اعزاز ’’ میر بادشاہ خا ن ‘‘ دیدیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 13:13

گلو کار خیال محمد کو افغان حکومت کاسب سے بڑا سرکا ری اعزاز ’’ میر بادشاہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پشتو کے معروف گلو کار خیال محمد استاد کے اعزاز میں تقریب میں خیال محمد استاد کو افغانستا ن حکومت کی جانب سے سب سے بڑا سرکا ری اعزاز ’’ میر بادشاہ خا ن ‘‘ دے دیا گیا ٬ا فغانستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی دوسرے ملک کے شہری کو یہ ایورڈ دیا گیا ہے ٬ شہنشاہ غزل استاد خیال محمد استاد کو خراج تحسین پیش کر نے کے حوالہ سے ’’دامن خیال‘‘ کے نام سے پاکستان سمیت 19 ممالک میں تقریبات کا انعقاد کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں افغان حکومت نے انھیں ملک کا سب سے بڑا سرکا ری ایواڈ ’’ میر بادشاہ خان ایواڈسے نوازا ہے ٬افغان قونصل جنرل عبداللہ وحید پویان نے اپنے خطاب میں کہا کہ فنکار فنون لطیفہ کے حوالہ سے دونوں ممالک میں امن کی فضاء قائم کر نے میںاہم کردار ادا کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :