شیخوپورہ ٬ْشدیددھند کے باعث 30 گاڑیا ں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق ٬ْ درجنوں زخمی

بدھ 2 نومبر 2016 12:56

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) شیخوپورہ میںشدیددھند کے باعث 30 گاڑیا ں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح شیخوپورہ اور گردونواح میں شدیددھندکے باعث ننکانہ صاحب کے قریب موٹر وے پر 30 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ٬ْ حادثہ اور شدید دھند کے بعد موٹر وے ایم ون اور ایم ٹو کئی گھنٹے بند رہا

متعلقہ عنوان :