شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے نتیجے میں9 دہشتگرد مارے گئے ٬ْ پانچ فرار

مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا ٬ْ حکام

بدھ 2 نومبر 2016 12:56

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے نتیجے میں 9دہشتگرد مارے گئے ٬ْ پانچ فرار ہوگئے ۔ گزشتہ شب شیخوپورہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے ٬ْ ان کے چار سے پانچ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے 6 کلو گرام دھماکہ خیز مواد٬ 5 کلاشنکوف ٬ 5 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ٬ْ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مفرور دہشتگردوں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :