پاکستانی ڈرائیور نے کروڑ پتی کفیلہ کی جائیداد میں حصہ مانگ لیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 12:44
سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : پاکستان کے رہائشی ایک ڈرائیور نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کی جائیداد میں حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستانی ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی کفیلہ سے شادی کر چکا تھا جس کے اس نے دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرائیور نے اس سلسلے میں سعودی عرب کی ایک فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میں نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔
پاکستانی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں نے کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کی دستاویزات اور دیگر ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے کروڑ پتی [اہلیہ] جو اس کی کفیلہ بھی رہی ہے، سے وراثت میں حصہ دلوائے۔(جاری ہے)
درخواست گزار نے کہا کہ میں نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بطور ڈرائیور ملازمت کا آغاز کیا تھا۔
بعد ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔ دوسری جانب کروڑوں ریال مالیت کا ترکہ چھوڑ کر فوت ہونے والی خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.