جدہ:ایک اور سعودی شہزادے کو کوڑوں کی سزا

بدھ 2 نومبر 2016 12:40

جدہ:ایک اور سعودی شہزادے کو کوڑوں کی سزا

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار02نومبر 2016 ): سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے ایک سعودی شہزادے کا قتل کے جرم میں سر قلم کرنے کے بعد اب گزشتہ روز ایک اور سعودی شہزادے کو کوڑوں کی سزا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادے نے سعودی قانون کی خلاف ورزی کی تھی ۔ جس کے بعد عدالت نے سعودی شہزادے کو کوڑوں کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ پیر کے روز سعودی شہزادے کو کوڑوں کی سزا دی گئی ۔سزا دینے سے پہلے سعودی شہزادے کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ جس کے بعد رپورٹ آنے پر شہزادے کو مقرر کردہ کوڑے لگائے گئے ۔