ما ہ نور کا ملتان میں اسٹیج ڈرامہ سب پر بازی لے گیا ٬دیگرتھیٹروں کے مقابلے میں ریکارڈ ساز بزنس

ملتان کے لوگ میرے اپنے ہیں ٬جس قدر عزت ٬پذیرائی اور محبت دی ہے میں ان کی مشکور ہوں ‘ اداکارہ کی گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 12:38

ما ہ نور کا ملتان میں اسٹیج ڈرامہ سب پر بازی لے گیا ٬دیگرتھیٹروں کے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) اداکارہ ما ہ نور کا ملتان میں اسٹیج ڈرامہ سب پر بازی لے گیا ٬دیگرتھیٹروں کے مقابلے میں ریکارڈ ساز بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ اداکارہ ماہ نور فیصل آباد سے کامیا ب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد چند روز قبل ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے گئی تھیں جہاں ان کی رقص پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بہت سراہا جارہاہے اور ماہ نور کا مذکورہ اسٹیج ڈرامہ بزنس کے حوالے سے دیگر اسٹیج ڈراموں کے مقابلے میں بھی سبقت کے ساتھ سے آگے جارہا ہے ۔

اس حوالے سے اداکارہ ماہ نورکا کہنا ہے کہ ملتان کے لوگ میرے اپنے ہیں اور مجھے انہوں نے جس قدر عزت ٬پذیرائی اور محبت دی ہے میں ان کی مشکور ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مجھے جب بھی ملتان ڈرامے کرنے کے لئے بلایاجاتاہے تو میں اپنے پرستاروں کی فرمائش پر ڈرامہ کرنے لازمی آتی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :