حقیقی طور پر کلاسیکل موسیقی کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ‘ علی حامد خان

بدھ 2 نومبر 2016 12:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پٹیالہ گھرانے کے ہونہار چشم چراغ ولی حامد خان نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کی کئی نسلوں کی وجہ سے کلاسیکل موسیقی کا فن آج بھی زندہ ہے اور ہمارا خاندا ن آج بھی کلاسیکل موسیقی کو جلا بخش رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دور میںبادشاہ اور راجہ مہاراجہ کلاسیکل موسیقی کو پسند کرتے تھے اور ان کے دربار میں بہترین سے بہترین گویہ موجود رہتا تھا ۔

(جاری ہے)

کلاسیکل گانا انتہائی مشکل فن ہے اور بد قسمتی سے حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث یہ فن بھی بتدریج زوالی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والد ٬ دادا اور چچا نے کلاسیکل میں جونام اور مقام پیدا کیا ٬ لوگ آج بھی ان کا نام احترام سے لیتے ہیں ۔ہم بھائیوں نے اسی فن کو فروغ دینے کے لئے عزم کر رکھا ہے اور کلاسیکل کے ساتھ وقت کے جدید تقاضوں کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے اس میں تھوڑا نیا رنگ ڈالا ہے جو عوام میں بڑا مقبول ہوا مگر حقیقی طور پر کلاسیکل موسیقی کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا ۔ ولی حامد خان نے کہا کہ اب میں گلوکاری کے ساتھ فلموں میں اداکاری بھی کر رہاہوں جس میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے اور بہت جلد ایک نئی فلم میں بھی نظر آئوں گا ۔

متعلقہ عنوان :