قومی سیرت کانفرنس کی تیاریاں شروع ٬ دنیا بھر سے 50 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے٬سیرت کانفرنس کا موضوع ’’بین المذاہب ہم آہنگی سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں‘‘ ہوگا٬کانفرنس 12ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزارت مذہبی امور نے قومی سیرت کانفرنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔جس میں دنیا بھر سے 50 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ رواں سال قومی سیرت کانفرنس کا موضوع ’’بین المذاہب ہم آہنگی سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں‘‘ ہوگا۔کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئی9 گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جن کو انتظامات کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس 12ربیع الاول کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں اردو ‘ انگریزی سمیت علاقائی زبانوں میں کتب سیرتﷺ ‘ کتب نعت اور مقالات سیرتﷺ پر مبنی تصانیف کو اول ‘ دوم ‘ سوم آنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال قومی سیرت کانفرنس کا موضوع اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں عالمی مندوبین شرکت کریں گے۔ جس سے اسلام اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے اسلام باالخصوص پاکستان کا بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :