اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے طیارے سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) اسلام آباد سے دوحہ جانے والے طیارے سے ساڑھے چار کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس سمیت دیگر اداروں نے اسلام آباد سے دوحہ جانے والے قطر ایئر لائن کے جہاز کی تلاشی لی جہاں سے ہیروئن برآمد ہوئی ٬ ہیروئن کے پیکٹ جہاز میں چھپائے گئے تھے۔ ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز میں مشکوک پیکٹ کی اطلاع ٹریفک اسسٹنٹ نے دی تھی جس کے بعد اے ایس ایف اور دیگر اداروں کے اہلکار حرکت میں آئے اور طیارے کی تلاشی لی گئی جہاں سے ہیروئن کے پیکٹ ملے ۔ ہیروئن کی مالیت لاکھوں میں ہے تاہم اس حوالے سے ایئر لائن انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :