نوازشریف بتائیں پیسہ باہر کیسے منتقل کیا٬آف شور کمپنیوں کیلئے اربوں روپے باہر کیسے بھیجے ہیں٬نوازشریف نے وفاق کو بہت نقصان پہنچایا ہے٬میاں صاحب نے صوبائی منافرت پھیلارکھی ہے٬خود کو شاہی خاندان قانون سے مبراسمجھتا ہے

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشریف بتائیں پیسہ باہر کیسے منتقل کیا٬آف شور کمپنیوں کیلئے اربوں روپے باہر کیسے بھیجے ہیں٬نوازشریف نے وفاق کو بہت نقصان پہنچایا ہے٬میاں صاحب نے صوبائی منافرت پھیلارکھی ہے اور خود کو شاہی خاندان قانون سے مبراسمجھتا ہے۔

بدھ کو پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیسہ باہر کیسے گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا٬آف شور کمپنیوں کیلئے اربوں روپے باہر کیسے گئے ہیں٬اب حکمران تکنیکی بنیادوں کی آڑ میں چھپ رہے ہیں٬الیکشن کمیشن کا کام چوروں کاتعین کرنا ہے٬عوام کے نمائندے صادق اور امین ہونے چاہیں٬نوازشریف نے وفاق کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان لاک ڈائون نہیں کرسکتے٬حکومت نے پہلے ہی اسلام آباد کو لاک ڈائون کر رکھا تھا٬وزیراعظم نوازشریف نے صوبائی منافرت پھیلائی ہے٬شاہی خاندان خود کو قانون سے مبراسمجھتا ہیے٬نوازشریف کے پاس وزیراعظم بننے کا کوئی حق نہیں رہا ہے٬حکومت چھپ رہی ہے٬پانامہ لیکس پر جواب نہیں دینا چاہتی٬اس کے بعد پانامہ لیکس کے ملک پر اثرات مرتب ہوں گے۔(خ م)