ْ اگر سپریم کورٹ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو ایک ہفتے میں کیس ختم ہوسکتا ہے٬شیخ رشید

کمیشن کے حق میں رائے لی گئی تو اپنے ٹی اوآرز دونگا٬کس نے فلیٹ خریدے٬کس نے پانامہ لیکس میں مال بنایا٬ہم نے ظالموں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے٬ عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو ایک ہفتے میں کیس ختم ہوسکتا ہے٬کمیشن کے حق میں رائے لی گئی تو اپنے ٹی اوآرز دونگا٬کس نے فلیٹ خریدے٬کس نے پانامہ لیکس میں مال بنایا٬ہم نے ظالموں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔

بدھ کو عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کو پاکستان کی تاریخ میں نیا باب کھلے گا٬الیکشن کمیشن اور عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں٬وزیراعظم صاحب پھنس چکے ہیں٬انشاء اللہ سپریم کورٹ چوروں کو سزا دے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے تو ایک ہفتے میں کیس ختم ہوسکتا ہے٬کمیشن کے حق میں رائے گئی تو اپنے ٹی اوآرز دونگا٬عوام سمیت ہم کسی کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے٬کس نے پانامہ لیکس میں مال بنایا٬کس نے فلیٹ خریدے٬سپریم کورٹ نے بڑے کیس کا بیڑا اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے٬عمران خان تحفظات اور باتوں کو صحیح طریقے سے سنتے ہیں۔ ہم نے ظالموں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے٬میں نے اپنی سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ میں اتنا بڑا کیس نہیں دیکھا۔(خ م)