فنانس اور کامرس ڈویژن کے ترقیاتی مصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 57 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 2 نومبر 2016 12:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزارت منصوبہ بندی وترقیاتی نے رواں مالی سال 2016-17ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس اور کامرس ڈویژن کے ترقیاتی مصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 57 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ان دونوں ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے 10 ارب 5 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈذ مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے لاہور میں پاکستان فیشن ڈیزائن سکول کیلئے 39 کروڑ٬ اسلام آباد میں سی ڈی این ایس پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ ٬ فنانس ڈویژن میں ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے ایک کروڑ 84 لاکھ ٬ مکران کوسٹل ہائی وے ۔نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ گوادر کیلئے 2 کروڑ ٬ گوادر میں ماہی گیروں کیلئے 4 کروڑ٬ کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر فلائی اوور کیلئے 16 کروڑ٬ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 20 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔