پاک چین راہداری منصوبہ کے بارے میںطلباء وطالبات کیلئے آگاہی مہم جاری ہے

بدھ 2 نومبر 2016 12:23

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) پاک چین راہداری منصوبہ ( سی پیک )کے بارے میں طلبہ طالبات کیلئے ڈویژن بھر میں آگاہی مہم جاری ہے٬ اس سلسلہ میں سکھرخیرپور اور گھوٹکی سمیت مختلف مقاما ت پر کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں ورکشاپ اور سیمینار وں کا انعقاد کیا جارہا ہے ٬ ڈویژنل انتظامیہ سکھر اور این ایس ایچ کی جانب سے منعقدہ پروگرامات میں طلبہ طالبات کو سی پیک منصوبہ کی تفصیلات اور مستقبل میں اسکے فوائد کی بابت تقاریر و لیکچرز کے زریعہ آگاہ کیا جارہا ہے ٬ طالبعلموں میں اس حوالے سے معلومات کے حصول کیلئے جوش و خروش سے حصہ لیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :