مختاراں مائی کی فیشن پاکستان ویک 2016 میں شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 2 نومبر 2016 12:15

مختاراں مائی کی فیشن پاکستان ویک 2016 میں شرکت

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2016ء) : مختاراں مائی نے فیشن پاکستان ویک 2016 (FPW16) میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق مختاراں مائی نے نہ صرف فیشن ویک میں شرکت کی بلکہ ریمپ پر واک بھی کی۔ مختاراں مائی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی شئیر کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مختاراں مائی کا تعلق پاکستان کے شہر جتوئی سے ہے۔ مختاراں مائی کو 2002ء میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ان کا کیس عالمی سطح پر اٹھایا گیا۔ مختاراں مائی ایک کتاب کی تصنیف بھی کر چکی ہیں جبکہ ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔ مختاراں مائی سماجی کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں مدد بھی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :