افغان مونا لیزا شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد

شربت گلہ کو چند روز قبل جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا

بدھ 2 نومبر 2016 12:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)نیشنل جیوگرافک سے افغان مونا لیزا کے نام سے شہرت پانے والی شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔ پشاور کی خصوصی عدالت نے افغان خاتون شربت گلہ کے جعلی شناختی کارڈ کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔واضح رہے کہ شربت بی بی کو وفاقی تحقیقاتی اداری(ایف آئی ای)نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

شربت گل کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب ان کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ افغانستان جانے کے لیے راستے میں تھیں۔مقامی عدالت کی جانب سے گذشتہ دنوں شربت گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔افغان جنگ کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان منتقل ہونے والی شربت گل پہلی مرتبہ اس وقت مشہور ہوئیں جب 1985 میں نیشنل جیو گرافک نیان کی تصویر کو سر ورق پر شائع کیا۔شربت گلہ کو چند روز قبل غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنوانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انکی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ شربت گلہ کی ضمانت کیلئے گزشتہ روز درخواست دائر کی گئی تھی ۔