مظفرآبادکے گردونواح میںگرین گولڈ کا قتل عام معمول بن گیا

بدھ 2 نومبر 2016 12:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مظفرآبادکے گردونواح میںگرین گولڈ کا قتل عام معمول بن گیا٬ محکمانہ اہلکاران معمولی رقم / دیسی تحفوں کے عوض جنگلات کاقتل عام کرانے میں معاون بن گئے ٬عوامی شکایات پر عوام سے انتقام لیاجانے لگا٬عوا م علاقہ کینتھلہ جھنڈگراںنے چیف سیکرٹری ٬ سیکرٹری جنگلات سے نوٹس لینے کافوری مطالبہ کردیا٬ گزشتہ روز کینتھلہ جھنڈگراں کے رہائشی محمد شفیق نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ کینتھلہ جھنڈ گراں پائیں کے جنگلات میں تعینات واچر نے معمولی رقوم یادیسی تحفوں کے عوض جنگلات کٹوانا شروع کررکھاہے۔

قومی دولت کی ضیاع کیاجارہاہے جس باعث عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ٬ مذکورہ اہلکار عوام سے بدتمیزی بھی کرنے پراترآیاہے۔

(جاری ہے)

کینتھلہ جھنڈگراں کے گردونوح میں قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر صفایا کیاجارہاہے٬ محکمہ کا تعینات کردہ واچر لوگوں سے دیسی تحفے وصول کرتے ہوئے ایک ایک درخت کا اپنی طرف سے جوابی تحفہ دینے لگا٬ جس باعث جنگلات خاتمہ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور علاقہ کاقدرتی حسن تباہ ہونے کیساتھ ماحولیات مسائل بھی جنم لینے لگے ٬عوامی حلقوں نے جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں جھنڈگراں پائیں کینتھلہ میں جنگلات کاتحفظ یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :