تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے کا مقصد دراصل کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے٬ میر واعظ

تعلیمی اداروں کی عمارات میں پہلے بھارتی فورسز کو لا بٹھایا گیا‘ اب انہیں نذر آتش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا گیاہے

بدھ 2 نومبر 2016 12:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت تعلیمی اداروں کی آتشزدگی پر واویلا مچا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ اسے کشمیری طلباء کی بے حد فکر ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی اداروں کونذر آتش کرنے کے عمل کا مقصد دراصل بھارتی فورسز کی طرف سے محکوم کشمیریوں پر ہونے والے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کی عمارات میں پہلے بھارتی فورسز کو لا بٹھایا اور اب انہیں نذر آتش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شرانگریز کارروائیوں کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔

(جاری ہے)

میر واعظ نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائی کے ذریعے تحریک آزادی کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بھی سرینگر میں جاری ایک بیان میں تعلیمی اداروں کی عمارات کو نذر آتش کرنے کے مسلسل واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمران من گھڑت الزام تراشیوں کے ذریعے اصل حقائق اور زمینی صورتحال سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نواز سیاست دان اپنی کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :