ْ حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے کشمیری طالبات پرپیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی مذمت
نہتے کشمیریوں کی بینائی چھینیاکٹھ پتلی انتظامیہ اور بھارتی فورسز کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے‘حریت رہنماء
بدھ 2 نومبر 2016 12:03
(جاری ہے)
حریت کانفرنس نے اس ظلم وبربریت کو بھارتی جمہوری نظام کی ’’مہربانیاں‘‘قراردیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے معصوم بچیوں پر فائرنگ کرکے انہیںکٹھ پتلی وزیر تعلیم کی طرف سے ڈیٹ شیٹ تھمادی ہے کہ انہوںنے کب اور کس جگہ آنکھوں کا آپریشن کراناہے ۔
حریت نے کہا کہ پیلٹ گن سے زخمی ہونیوالی تینوں معصوم بچیوں کے والدین کو بھارت نوا ز سیاست دان کیا جواب دیں گے٬یہ لوگ ہر دن ہماری نوجوان نسل کو قتل٬ اپاہج اور نابینا بنانے کے درپے ہیں۔حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں اسکولوںکی عمارتوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء شبیر احمد شاہ ایک بیان میںکشمیری طالبات پر پیلٹ گن سے براہ راست فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ اور نام نہاد وزیر تعلیم بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کمسن بچوں کی بینائی چھیننے کے واقعات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔حریت رہنمائوں ظفر اکبر بٹ٬ بلال صدیقی اورفاروق احمد توحیدی نے اپنے بیانات میں کشمیریوںکیخلاف پیلٹ گن کے استعمال کو بہیمانہ قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ معصوم بچوں کی بینائی چھیننا بھارتی فورسز کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہے کہ کشمیری عوام اسکے ظلم و تشد د کے سامنے کبھی نہیں جھکیںگے ۔ کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے کشمیری طالبات پر پلیٹ گن کی فائرنگ کیخلاف پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے گوری پورہ میںاحتجاج کیاگیا۔جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ٬ ہائی کوٹ بارایسوسی ایشن اور دختران ملت نے بھی اپنے بیانات میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری طالبات پر پیلٹ گن کی فائرنگ کی مذمت کی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی طرف سے روہمو میں پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے 9سالہ عفرا جان کی دونوں آنکھوں٬13سالہ توصیفہ جان اور22سالہ افروزہ اخترکی ایک آنکھ میں پیلٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.